سرکاری گندم کی ریلیز میں تاخیر کے معاملے کے باعث لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2800 اور پرچون ریٹ 2900 روپے ہے جبکہ سرکاری گندم ریلیز نہ ہونے سے آٹے کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔