• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا شہری بازیاب

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سیالکوٹ میں 5 روز قبل ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے مغوی کو بازیا ب کروالیا گیا، کارروائی میں 6 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن جواد اسحاق کے مطابق مغوی شکیل مسیح کو 5 روز قبل مراد پور سے اغوا کیا گیا تھا۔

مغوی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومین بیس انفارمیشن اور سی سی ٹی وی کی مدد سے نواحی گاؤں ججے ساہیاں سے بازیاب کرایا گیا ہے جبکہ اغوا کی واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں،ایک گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید