معروف امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک سوشل میڈیا صارف کے اسٹار شپ کے ڈیزائن سے متعلق کیےگئے دعویٰ پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ دنیا کی سب سے طاقت ور خلائی لانچ ہے جو کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق عملے اور سامان دونوں کو زمین کے مدار، چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے لے کر جانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر دوج ڈیزائنر نامی صارف نے کامیڈی ہالی ووڈ فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ کے ایک منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اسٹار شپ کے دوسرے لانچ سے پہلے ایک یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں۔
صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ ایلون مسک نے فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ کی وجہ سے اپنے اسٹار شپ کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔
ایلون مسک نےصارف کے اسٹار شپ کے بارے میں کیے گئے اس دعوے پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی رائے سے 100 فیصد اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے مسٹر روگن نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ایلون مسک سے سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے واقعی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ کی وجہ سے اسٹار شپ کو مزید بہتر بنایا ہے؟
ایلون مسک نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ جی ہاں اور یہ بات تمام صارفین بھی جانتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ اس حقیقت سے بے خبر ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگا کہ اسٹار شپ کو مزید بہتر اور نوکیلا بنانا زیادہ دلچسپ ہو گا تو ہم نے اسے بالکل ویسا ہی بنا دیا۔