ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے آج (8 نومبر) کی فضائی معیار کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔
آج لاہور کی فضا انتہائی مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلودگی 437 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ملک کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرا نمبر ہے جس کی فضا میں آلودگی 216 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔