• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اسموگ کی شدت کے باعث لگائے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار صبح دس گیارہ بجے تک رومیو بن کر گھروں میں رہیں گے تو لاہور کیسے چلے گا!

ڈی آئی جی نے پولیس افسران کو وائرلیس میسج میں کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران فورس 24 گھنٹے متحرک رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران رومیو پوزیشن تبدیل کریں، اگر صبح دس گیارہ بجے تک گھروں میں رومیو بن کر رہیں گے تو لاہور کیسے چلے گا؟ 6 بجے دفتروں کو تالے لگا کر گھر جانے والا رواج نہیں اور کوئی ایسی کوشش بھی نہ کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں صرف ایمرجنسی سروسز چلیں گی باقی سب بند کروایا جائے گا۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں 50 کے قریب بڑے اور 170 چھوٹے ناکے لگائے جائیں گے، دفعہ 144 کے تحت گاڑی میں سوار افراد کی تعداد بھی چیک کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید