امریکا کی مشہور پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورنٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔
اس نئے فلیور کے پیزا میں سانپ کے گوشت کے ساتھ کالی مشروم اور سور کے گوشت کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں مخصوص قسم کے ساسز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سانپ کے گوشت کو ہانگ کانگ میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور خاص طور پر سرد موسم میں اس کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ہانگ کانگ کے علاوہ ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کا گوشت کھایا جاتا ہے۔