عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے سپریم کورٹ آمد کے موقع پر چلے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چِلہ پورا ہو گیا؟
شیخ رشید نے جواب دیا کہ چِلہ تو پورا ہو گیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چیٸرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں یا ہتھیار ڈال دیے؟
شیخ رشید نے جواب دیا کہ اللّٰہ کے فضل سے زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی بھرپور نبھائی ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آئے تھے۔
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں شیخ رشید کو نظرِ ثانی درخواست واپسی لینے کے لیے مہلت دی تھی۔