امریکی برطانوی کامیڈین جان اولیور کی مہم کے بعد نیوزی لینڈ کے ’پکنگ برڈ‘ نے پرندوں کا عالمی مقابلہ جیت کر ’برڈ آف دی سنچری‘ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے 195 ممالک سے 3 لاکھ 50 ہزار افراد نے اپنے پسندیدہ پرندے ’پکنگ برڈ‘ کو ووٹ دے کر مقابلہ اپنے نام کرنے میں مدد کی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تنظیم فارسٹ اینڈ برڈز کے 100 برس مکمل ہونے پر ’برڈ آف دی ایئر‘ کے سالانہ مقابلوں کے بجائے رواں سال ’برڈ آف دی سنچری‘ کا اعزاز دینے کا بل پاس کیا گیا، جہاں لوگوں نے نیوزی لینڈ کے اپنے پسندیدہ پرندے کو ووٹ دے کر منتخب کیا۔
اس سالانہ مقابلے کے دوران امریکی برطانیوی کامیڈین جان اولیور نے اپنے ہفتہ وار شو کے دوران نیوزی لینڈ کے پوٹیکیٹیک (پکنگ برڈ) کو ووٹ دینے کے لیے تشہیری مہم چلائی جس کے بعد دنیا بھر کے 195 ممالک سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے بڑی تعداد میں اس پرندے کو ووٹ دے کر جتوا دیا۔
اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ ہونے کے باعث ووٹنگ سسٹم بیٹھ گیا اور نتائج میں 2 دن کی تاخیر ہوئی۔