نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لے گی، کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، پانچواں دور 26 سے 28 ستمبر کو سعودی عرب میں ہوا تھا۔
معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024ء ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور بینکوں کو مالی سال 2021ء تا 2022ء میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کے منظوری لی جائے گی۔