پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جسے متبادل انجن لگا کر روانہ کردیا گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر لودھراں ساجد اقبال کے مطابق انجن اور ایک بوگی پٹری سے اترنے کا واقعہ قطب پور کے قریب پیش آیا۔
ساجد اقبال کے مطابق پاک بزنس 34 ڈاؤن لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر لودھراں کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے، جسے کلئیر کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔