بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انکی بالی ووڈ کے ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کئی سال بعد صلح ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان تلخی اور جھگڑے کے باعث تعلقات خراب ہوگئے تھے۔
اداکار اور ہدایتکار کی اس جوڑی نے اختلافات سے قبل 18 سے زیادہ فلموں میں اکٹھے کام کیا تھا جن میں سے متعدد فلمیں باکس آفس پر بہت کامیاب رہی تھیں۔ جن میں ہیرو نمبر ون، قلی نمبر ون، بڑے میاں چھوٹے میاں، حسینہ مان جائے گی اور دیوانہ مستانہ شامل ہے۔
دونوں کی صلح کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کی دیوالی کی تقریب میں دونوں کی اس حوالے سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اختلافات کو فراموش کرکے پھر سے اکٹھے ہونے پر اتفاق کیا۔
گوندا نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ اس موقع کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، گوندا نے اب اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات دور کرنے کے لیے دیوالی پارٹی میں یہ انکی دوسری ملاقات تھی۔