• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحکم حکومت بنانے کیلئے سیاسی جدوجہد کرینگے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف----فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف----فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کی۔

نمائندہ ’جیو نیوز‘ نے سوال کیا کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا؟

شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو۔

’جیو نیوز‘ نے سوال کیا کہ بادی النظر میں لگ رہا ہے کہ لولی لنگڑی حکومت ملے گی؟

شہباز شریف نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ ہم کوشش اور سیاسی جدوجہد کریں گے تاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید