کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سلیکشن کمیٹی اور قومی سینئر ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کردی ہے، منگل کو لاہور میں صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے پریس کانفرنس میں تبدیلیوں کا اعلان کیا، اس موقع پر سکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی خان بھی موجود تھے۔سابق سکریٹری آصف باجوہ کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کلیم اللہ چیف آبزرور ہوں گے، کمیٹی کے ارکان میں انجم سعید، ذیشان اشرف اور کامران اشرف شامل ہوں گے، شہباز احمد قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر ، ہیڈ کوچ رولمنٹ آلٹمنس ، دیگر کوچز میں شفقت ملک، کاشف جواد، ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ ہونگے، ناصر علی اور انٹر نیشنل رانا شفیق کو پی ایچ ایف کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیاہے۔ پی ایچ ایف صدر نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے سابق صدر ربندرا بترا کی وجہ سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لی گئی۔