• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30نالوں کی صفائی کیلئے 476ملین روپے جاری کر دئے،وزیر اعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے شہر کے تمام 30نالوں کی صفائی کے لئے 476ملین روپے جاری کئے ہیں اور چار نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی بند نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو شہر میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلا س میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن ، سینئر میمبر بورڈ آف رونیو رضوان میمن، کمشنر کراچی اعجاز خان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ اورنگی ، گجر ، چوکر اور کلری نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ بقیہ 26نالوں پر کام عید کے فوراً بعد شروع ہوجائیگا اور نالوں کی صفائی کا کام آئندہ چھ ماہ تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین