• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کل سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل الیکشن کمیشن میں مقرر کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کل کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کل صبح 10 بجے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید