مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔
شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور صدر ن لیگ کے پی امیر مقام نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لیے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے۔