کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے نئے انتخابات کیلئے کمیٹی بنادی ، جبکہ پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے قیام سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکومتی سگنل کا انتظار ہے، تاہم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نگران وفاقی وزیرمرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر قانون کے مطابق دو مرتبہ صدارت کی مدت مکمل کرچکے ہیں، عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔