پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام بھارت میں پہلی بار اپنے سسرال پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدیحہ امام کا بھارت کے علاقے بسر میں اپنے سسرال پہنچنے پر بڑے پُرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا۔
مدیحہ امام کے سسرالیوں نے اُنہیں اپنا پورا گھر دکھایا جو اُنہیں بہت پسند آیا۔
اس دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا کہ جیسے ہی اداکارہ اپنے سسرال پہنچیں تو وہاں بارش شروع ہو گئی جس پر ان کے ایک سسرالی رشتے دار نے کہا کہ ہماری بہو اس گھر کے لیے بہت ہی خوش نصیب ثابت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کی فلم ’لکا چھپی‘ میں بطور پروڈکشن منیجر جبکہ ’دی سِکھ‘ میں بطور رائٹر اور پروڈیوسر فرائض انجام دیے ہیں۔