• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسپٹین فائلز میں نام آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین کی خود کشی کی کوشش

ایسپٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ کی خود کشی کی کوشش ناکام، اسپتال منتقل کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں 75 برس کے جیگلینڈ کی حالت نازک ہے۔

ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جگلینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، یگلینڈ ناروے کے سب سے اہم سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور وہ کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ 

وہ سن دوہزار نو سے سن دوہزار پندرہ تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ناروے کی پولیس نے اس ماہ جگلینڈ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔ 

یہ کارروائی ان دستاویز کے سامنے آنے پر کی گئی تھی جن کے مطابق جیگلینڈ کا ایپسٹین سے کئی برسوں کا تعلق تھا اور سابق وزیراعظم کو ایسپٹین نے ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید