• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا قصبہ جہاں نومبر میں غروب ہونیوالا سورج جنوری کے آخر میں طلوع ہو گا


امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے میں 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب جنوری کے آخر میں طلوع ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی الاسکا کے قصبے اتقیاگویک (Utqiagvik) میں آخری بار سورج رواں سال 18 نومبر کو غروب ہوا تھا۔

آرکٹک سرکل میں واقع یہ قصبہ ہر سال قطبی رات کا تجربہ کرتا ہے۔

اب یہ قصبہ 23 جنوری 2024ء تک سورج کی روشنی سے محروم رہے گا، یا یوں کہہ لیں کہ یہاں 65 دن تک طلوعِ آفتاب کا نظارہ ممکن نہیں رہے گا۔

 ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین اپنے محور پر تھوڑا سا جھکتی ہے اور اس کے نتیجے میں آرکٹک سرکل میں سردیوں کے دوران سورج کئی ہفتوں تک غروب ہوتا ہے۔

اس کے برعکس گرمیوں میں یہ خطہ 24 گھنٹے سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے اور اسے آدھی رات کے سورج کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کئی ہفتوں تک چھائی رہنے والی تاریکی سے وہاں رہنے والوں کو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔