خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت نے اسپتالوں کے لیے خریدی گئی پلازما مشینوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دستاویز کے مطابق پشاور کے 5 سرکاری اسپتالوں کے لیے 5 پلازما مشینیں خریدی گئی تھیں، پلازما مشینیں جرمن ساختہ اور مہنگی ہیں۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت کی دستاویز کے مطابق پلازما مشینیں 2014ء سےاپنی صلاحیت سے کم استعمال ہو رہی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ کیوں مہنگے آلات خریدے گئے؟