مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں 21 انچ کے ٹی وی پر نواز شریف کو وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف لیتا ہوا دیکھیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حنا پرویز بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
اس دوران عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 9 لاکھ کی جوگنگ مشین مہیا کی گئی، میں چاہتی ہوں چیئرمین پی ٹی آئی ٹھیک رہیں، سلامت رہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف پر سیاسی کیسز ابھی تک نہیں چل رہے ہوتے۔
دوسری جانب رہنما ن لیگ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہمارے لوگوں کا ووٹ ہے، میاں صاحب نے ساڑھے 3 سال جو بھگتا اب مخالفین پر مکافات عمل کا وقت ہے۔