مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم بنیں گے۔
عابد شیر علی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی ملک بھر میں جلسے کریں گے، انتخابات میں نوازشریف کو کامیابی ملے گی۔
عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نہیں بلکہ عوام نے نواز شریف کو وزیرِ اعظم بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پر تمام کیسز جھوٹے تھے، ہم عوام کے لاڈلے تھے، ہیں اور رہیں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات والوں کی کوئی معافی نہیں ملے گی، پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے۔