سندھ ہائی کورٹ نے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ کی انکوائری سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اداروں اور حکومت سے امید ہے کہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی، واقعے کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت، کنٹونمنٹ بورڈ، کمشنر کراچی و دیگر 7 دسمبر تک رپورٹ جمع کرائیں، امید ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو قانون کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ درخواست ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔