راولپنڈی کی سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو سزا سنادی۔
ملزمان کے خلاف فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے سنایا۔
ملزم شیراز اور علی اکبر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ ملزم سمیع الرحمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ملزمان نے کلہاڑی سے سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ جولائی 2021 میں تھانا چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔