• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کروڑپتی کلب میں شاملفی لیکچرمعاوضہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر

لندن(رائٹرز‘جنگ نیوز)لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سرگرم نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور اس کے اہل خانہ بھی کروڑ پتی کلب میں شامل ہوگئے ‘ ملالہ نے اپنی کتاب کی فروخت اور مختلف لیکچرز کے ذریعے 20 لاکھ پائونڈ (تقریباً28کروڑ23لاکھ روپے )سے زائد رقم کمائی جبکہ ملالہ ایک لیکچرکا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ ڈالرلیتی ہیں۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی سوانح عمری کے رائٹس کے تحفظ کیلئے 2013ءمیںقائم کی گئیکمپنی سالار زئی لمیٹڈ کا ٹیکس ادائیگی سے قبل منافع 11 لاکھ پائونڈ بتایا گیا ہے ۔اس کمپنی کے مالکان میں ملالہ ‘ان کے والدضیاءالدین یوسفزئی اوروالدہ طور پیکائی شامل ہیں‘گزشتہ برس اگست تک کمپنی کے بینک اکائو نٹ میں20لاکھ 20ہزار پاؤ نڈ موجود تھے ۔
تازہ ترین