برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نیمار جونیئر اور ان کی گرل فرینڈ کے درمیان بیٹی کی پیدائش کے ایک ماہ علیحدگی ہو گئی۔
اس حوالے سے برونا بیانکارڈی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پرائیویسی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
برونا بیانکارڈی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک نجی معاملہ ہے لیکن جیسا کہ میں ہر دن خبروں، مفروضوں اور لطیفوں سے نمٹتی ہوں تو میں آپ کو یہ بتاتی ہوں کہ اب ہمارے درمیان رشتہ نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہم ماوی کے والدین ہیں اور یہی ہمارے رشتے کی وجہ ہے۔
یاد رہے کہ برازیلین فٹبالر نے گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔