قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاریوں کو پاکستان واپس لے آئی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ رواں برس بیرونِ ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔
اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بذریعہ ٹیلیفون پاک بھارت سیز فائر پر گفتگو کی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔
کراچی پورٹ سے نکالے جانے والے تیل جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی طرح شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ پیشہ ورانہ انداز اپنایا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔
پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب جاری ہے
برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا۔