جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے میاں اسلم الیکشن لڑیں گے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 سے تاجر رہنما کاشف چوہدری امیدوار ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے ملک عبدالعزیز جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔