• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کار حادثے میں 6 اموات، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی۔

پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم افنان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم افنان کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

قومی خبریں سے مزید