• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: سیکنڈ ڈویژن فٹ بال لیگ میں تاریخ کا بدترین اون گول


جرمنی کی سیکنڈ ڈویژن لیگ فٹ بال میں شائقین اُس وقت حیران رہ گئے جبکہ ہیمبرگ اور ساؤ پاؤلی کے درمیان ہونے والے میچ میں ہیمبرگ کے گول کیپر نے اپنے ہی جال میں گیند پہنچادی، اس گول کو تاریخ کا سب سے بدترین اون گول کہا جارہا ہے۔

ہیمبرگ اور ساؤ پاؤلی سیکنڈ ڈویژن لیگ کی ٹیموں میں سب سے بڑے روایتی حریف کے طور پر جانے جاتے ہیں، جس لمحے یہ اون گول ہوا ساؤ پاؤلی ایک صفر کی برتری لیے ہوئے تھی۔

ہوا یہ کہ ڈی میں ہیمبرگ کے دفاعی کھلاڑی نے اپنے دوسرے دفاعی کھلاڑی کو پاس دیا، جس نے ایک کمزور کک کے ذریعے گیند اپنے گول کیپر فرنانڈس کو دینا چاہی۔

گیند گول لائن کراس کر رہی تھی، فرنانڈس نے یہ سوچ کر حریف ٹیم کو کہیں کارنر نہ مل جائے گیند کو کک کے ذریعے کلیئر کرنے کی کوشش کی مگر درست طور پر کک نہ لگنے کے سبب گیند اپنے ہی جال میں پہنچ گئی۔

 حریف کی دو۔صفر کی برتری کے باوجود ہیمبرگ میچ دو، دو گول سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید