اینٹی کرپشن کورٹ پشاور نے سابق اسپیکر اسد قیصر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت میں اسد قیصر اور دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کے لیے کی گئی استدعا مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ اسدقیصر کو کل ضمانت ہونے پر ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔