پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بانی تحریک انصاف سے لاڈلے کا تاج دوبارہ چھین لیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک لاڈلے کو شکست دی اب دوسرے لاڈلے کو بھی شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کا نسخہ نہیں بتایا۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ کاش نواز شریف اپنے بھائی کی مدد کر کے مہنگائی کے مارے عوام پر رحم کرتے۔