• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجریا، میلاد کی تقریب پر ڈرون حملہ، 85 شہری شہید

لاگوس (اے ایف پی) نائیجیریا میں میلاد کی تقریب پر ڈرون حملہ، 85شہری شہید ، واقعہ ریاست کاڈونا میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق مسلح افرا د کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران میلاد کے اجتماع پر بمباری کردی گئی، حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کاڈونا میں نائیجیریاین فوج کے ڈرون نے مسلح گروپوں کو نشانہ بناتے ہوئے غلطی سے کم از کم 85 شہریوں کو شہید کر دیا، واقعہ فوجی بمباری کے دوران ہلاکتوں کا سب سے بدترین حادثہ ہے جس پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔صدر بولا احمد تینوبو نے گزشتہ روز اس واقعے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ، فوج نے اعتراف کیا کہ اتوار کو اس کے ایک ڈرون نے غلطی سے توڈون بیری گاؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں کے باشندے میلاد منا رہے تھے۔ فوج نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی، لیکن مقامی افراد کا کہنا تھا کہ 85 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے اکثریت خواتین اور بچے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید