• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے معاون کی اسرائیل میں امریکی فوجی اڈے کی تجویز، حکومتی اہلکار بھی ساتھ

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کے معاون کی اسرائیل میں امریکی فوجی اڈے کی تجویز، حکومتی اہلکار بھی ساتھ، اڈے کے ممکنہ قیام کیلئے اسرائیلی وزارت امیگریشن نے امریکی کمپنی اور اسرائیل لینڈ اتھارٹی رابطے میں کردار ادا کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کے ایک قریبی معاون نے اسرائیل میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس معاملے میں اسرائیلی حکومتی اہلکار بھی سرگرمی سے تعاون کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزارت برائے امیگریشن نے امریکی کمپنی اور اسرائیل لینڈ اتھارٹی کے درمیان رابطے قائم کرنے میں سہولت فراہم کی تاکہ اڈے کے ممکنہ قیام کے لیے قانونی اور زمین کے معاملات طے کیے جا سکیں۔ماہرین کے مطابق، نیگِیو میں اگلا بڑا فوجی اڈہ جس کی تعمیر متوقع ہے، روایتی طور پر اسرائیلی دفاعی فوج (IDF) کے بجائے امریکی فوج کے لیے مخصوص ہو سکتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں جنوب اسرائیل میں تعمیر ہونے والے بڑے آئی ڈی ایف اڈے ہر ایک پر اربوں شیقل کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید