کراچی (نیوز ڈیسک) فارچون کیNext to Lead 2025فہرست، مستقبل کی سی ای اوز بننے والی نمایاں خواتین، عالمی کارپوریشنز میں ابھرتی قیادت میں ہالیڈ الاغوز،کیرن کارٹر، ڈایانا فراسٹ،کیٹ گٹ مین، میریان لیک، اینا مارزشامل ہیں۔ عالمی کاروباری جریدے فارچون کی 2025کی "Next to Lead" فہرست میں ان خواتین ایگزیکٹو کو شامل کیا گیا ہے جو مستقبل قریب میں Fortune 500 کمپنیوں کی سی ای او بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس سال کی قابل ذکر خواتین میں ہالیڈ الاغوز، چیف پروڈکٹ اور مرچنڈائزنگ آفیسر، رالف لورین؛ کیرن کارٹر، COO، ڈاؤ؛ ڈایانا فراسٹ، گلوبل چیف گروتھ آفیسر، کرافٹ ہینز؛ کیٹ گٹ مین، EVP اور صدر بین الاقوامی، ہیلتھ کیئر اور سپلائی چین سلوشنز، UPS؛ میریان لیک، سی ای او، کنزیومر اور کمیونٹی بینکنگ، جے پی مورگن چیز؛ اور اینا مارز، گروپ پریزیڈنٹ، گلوبل مرچنٹ اور نیٹ ورک سروسز شامل ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف اپنی موجودہ کامیابیوں کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ مستقبل میں بڑی کمپنیوں کی قیادت کے لیے بھی تیار ہیں۔