پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج 64 ہزار کی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران 64 ہزار 38 کی تاریخی حد پر آ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 961 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 917 پر آ کر بند ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر25 پیسے سستا ہو کر 285 روپے کاہو گیا۔