کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈالر اور سونا سستا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 284.30روپے سے کم ہو کر 284.20روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 284.80روپے سے کم ہو کر 284.50روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 282.50روپے سے کم ہو کر 282.25روپے اور قیمت فروخت 285.50روپے سے کم ہو کر 285.25روپے ہو گئی ہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4200 روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 19ہزار 400روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3601ڈالر کی کمی سے ایک لاکھ 88ہزار 100روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔