ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1114 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کم ہو کر 2028 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔