نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔
افغان مہاجرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے، پاکستانی حکام فیصلہ واپس لیں۔