کراچی کے علاقے کورنگی کی لکھنؤ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اخلاقی اور قانونی جرم ہے، ایسے فعل سے اجتناب کیا جائے۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کے اسلحہ لائسنس کی معطلی کے لیے محکمۂ داخلہ کو خط بھی لکھا جائے گا۔