• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ کراچی دشمنی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ کراچی دشمنی ہے، یہ یونین کونسل کو با اختیار بنانے کے لیے کچھ نہیں کرتی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزیشن کی درخواست پر ابھی تک عمل نہیں ہو رہا، ایک یوسی کو 5 لاکھ کا فنڈ دیتے ہیں جو کہ تنخواہوں کی مد میں چلا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چکر چلایا ہوا ہے، نگرانوں سے امید تھی مگر انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا، فنڈز کی منتقلی پر کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ کراچی کو مسلسل زیادتی کا نشانا بنایا جا رہا ہے، کونسل کے اجلاس میں بجٹ پیش ہی نہیں کیا جاتا، بات چیت کے باوجود اجلاس میں بجٹ نہیں رکھا، نتائج ان کو بھگتنا ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے نا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ، 35 سال سے فائر بریگیڈ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم تو چوراہے پر بیٹھ گئی تھی کوئی اسے خرید لے، الیکشن سے دو مہینے پہلے ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ پارٹیوں کے گورنر کی موجودگی میں کیا شفاف انتخابات ہو سکتے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید