کراچی( اسٹاف رپورٹر) عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے نعمان بیگ کے بھائی عاصم بیگ نے کہا ہےکہ وہ سانحےکے وقت جاں بحق نعمان بیگ کے ساتھ تھا، شاپنگ مال میں بھائی کی درزی کی دکان تھی، آگ اچانک سے بھڑک اٹھی جس کے باعث انھیں باہرنکلنےکا موقع ہی نہ مل سکا، نعمان بھائی کے 4 بچے ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی ڈھائی سال کی ہے،بیوہ اور بچوں کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔