• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل پلگرام فاؤنڈیشن کے رہنمائوں کی کربلا سے آئے‎‎ علماء سے ملاقات

کراچی ( جنگ نیوز )انٹرنیشنل پلگرام فاؤنڈیشن کے سید منظر حسین نقوی، آل علی جعفری ،سید قمبر عباس اور سید اظہر زیدی نے کربلا سے آئے‎ ہوئے علماء کرام حرم حضرت عباس علمدار کے امام جماعت حاجی صلا ح الکربلائی اور ڈائریکٹر جنرل حرم آغا جواد حسناوی سے ملاقات میںپاکستانی زائرین کوبہترین سہولتیں فراہم کرنےپر ان کے ادارے کو خراج تحسین پیش کیا، علما کے وفد نے پاکستانی زائرین کے مذہبی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پورے پاکستان سے بلا تفریق زائرین عراق تشریف لاتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ان کو بہترین سہولت پہنچائیں، وفد کے ارکان نے حکومت پاکستان سے زائرین کے لیے اقدامات پر شکریہ ادا کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید