• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ملک کو 4 ہزار ارب ٹیکس دیتا ہے، فاروق ستار


کراچی ملک کو 4 ہزار ارب ٹیکس دیتا ہے، فاروق ستار ۔ فائل فوٹو
کراچی ملک کو 4 ہزار ارب ٹیکس دیتا ہے، فاروق ستار ۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جس سے پورا پاکستان چلتا ہے۔

کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اعلیٰ ڈگریاں رکھنے کے باوجود بائیک رائیڈر بنے ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ مل کر کام کریں گے، بلدیاتی اداروں اور مقامی حکومت کو اختیارات اور وسائل دیے جائیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک بڑا اتحاد اور بڑی تحریک قائم کرنے جا رہے ہیں، موروثی سیاست کے ذریعے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔ کراچی پر جنہوں نے قبضہ جمانے کی کوشش کی ان کو ناکام کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید