• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ نے اپنی بہو ایشوریا کو ان فالو کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ 

امیتابھ بچن کے اس مبینہ اقدام کے بعد یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا بچن خاندان میں دراڑ پڑنے لگی ہے؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں شویتا بچن، سلمان خان، ابھیشیک بچن، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی، نواسی ناویا نویلی نندا بھی شامل ہیں۔ 

تاہم اس فہرست میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں  بتایا جارہا ہے کہ امیتابھ نے انہیں ان فالو کردیا ہے۔ 

علاوہ ازیں اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ امیتابھ بچن پہلے ایشوریا کو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر فالو کرتے تھے یا نہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید