پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے لیکن مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔
کراچی سے جاری بیان میں منظور وسان نے کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کے لیے 2023ء سے بہتر ہوگا، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2024ء ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کے لیے بھی اچھا ثابت ہوگا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بنیں گے، ہو سکتا ہے انہیں پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کی سربراہی مل جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف ہوں گے، ن لیگ اور پی پی میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ ان کا الیکشن میں سخت مقابلہ ہوگا۔
منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں بلے کے بھی ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔