• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے


کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے 3  افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول سراج اور ملزم نثار میں زمینوں پر قبضے کا تنازع تھا، آج فریقیں بات چیت کے لیے بیٹھے، لیکن تلخ کلامی پر فائرنگ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ مچھر کالونی میں انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے ان کے نامزد امیدواروں پر حملہ کیا، حملے کا مرکزی ملزم نثار خان، عبدالقادر پٹیل کا کوآرڈینیٹر اور پیپلزپارٹی کا عہدیدار ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے ایم کیو ایم کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم لاشوں کی سیاست سے گریز کرے، مقتول سراج عادی جرائم پیشہ تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید