• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کالونی میں پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے فائرنگ کی، متحدہ کا الزام

انیس قائمخانی نے کہا کہ مچھر کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواروں پر پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے حملہ کیا: فوٹو فائل
انیس قائمخانی نے کہا کہ مچھر کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواروں پر پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے حملہ کیا: فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما انیس قائمخانی نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواروں پر فائرنگ کی۔

ایک بیان میں انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہمایوں عثمان اور ملک فیاض کارکنوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں مصروف تھے، پیپلز پارٹی کے لوگوں نے نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کا مرکزی ملزم نثار خان عبدالقادر پٹیل کا کوآرڈینیٹر اور پیپلز پارٹی کا عہدیدار ہے۔

انیس قائمخانی نے مزید کہا کہ مسلح حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن زخمی ہوئے جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے، زخمی کارکنوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید