• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن کا فیصلہ تبدیل، کرکٹ ٹیم پریذیڈنٹ کپ میں شرکت کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کی ٹیم کی پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ترجمان نے ایک روز پہلے بیان جاری کیا کہ ان کی ترجیح ملک میں گیس کی فراہمی ہے اس لئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیااور پی سی بی کو آگاہ کردیاہے۔

اسپورٹس سے مزید